• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر رعایتی مدت کا آج آخری دن، دفتر رات گئے کھلا رہیگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا دفتر شہریوں کی پراپرٹی ٹیکس کے چالان کے اجراء اور شہریوں کی رہنمائی کیلئے  (آج) جمعہ کو رات 10بجے تک کھلا رہے گا ،پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر پانچ فیصد کی رعایتی مدت آج ختم ہو رہی ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق شہریوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کیلئے  راولپنڈی میں نیشنل بنک کی تمام برانچیں گذشتہ روز کی طرح آج بھی رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (پراپرٹی ٹیکس) راولپنڈی شیخ شاہد اقبال نے جنگ کو بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کا عملہ آج جمعہ کو پورا دن دفتر میں موجود رہنے کے ساتھ رات کو دس بجے تک دفتر میں رہے گا ۔
تازہ ترین