• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی جائے، ایس پی سٹی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس پی سٹی سرکل اسلام آباد زبیر احمد شیخ نے تھانہ بہارہ کہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ایس ڈی پی او بہارہ کہو ڈی ایس پی عارف حسین شاہ‘ ایس ایچ او بھارہ کہو انسپکٹر محبوب اور ایس ایچ او بنی گالہ رخسار مہدی بھی موجود تھے۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ لوگ اپنے آپ کو کبھی غیرمحفوظ نہ سمجھیں‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس اور عوام نے مل کر کارروائی کرنی ہے۔ پولیس کے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی بھی  نشاندہی کی جائے۔ ایس پی سٹی نے  علاقے میں امن و امان کے قیام میں مصالحتی کمیٹی کے کردار کی بھی تعریف کی۔
تازہ ترین