• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب راولپنڈی نمبر تین راولپنڈی کے  جج احمد نواز رانجھا نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا، ملزم آصف اقبال کے وکیل محمد فیصل ملک کے مطابق ظفر اقبال نامی ایک شخص جو  ناکارہ گاڑیوں کے عوض بینکوں سے قرض لیا کرتا تھا چند برس قبل اس نے بینک عملے کی ملی بھگت سے چار پرانی ہینو بسز کے عوض سولہ ملین کا  قرضہ  مانگاجو تقریباً تیرہ ملین منظور ہوا تھا جس کی گارنٹی آصف اقبال نے دی تھی، مگر نیب نے میرے موکل کو بھی ملزم ٹھہرا کر گرفتار کرلیا تھا جبکہ اس فراڈ سے اس کا کوئی تعلق نہیں بنتا، گزشتہ روز عدالت نے بھی ٹھوس شواہد نہ ہونے پر آصف اقبال کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین