• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد پر کشیدگی کے باوجود تحریک انصاف کا آج مارچ پر اصرار

لاہور( جنگ نیوز/ ایجنسیاں ) سرحد پر کشیدگی کے با وجو دتحر یک انصاف کا آج ما رچ پر اصرارجبکہ  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی کو بھی پیغام دینگے،  انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو عوام ، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،عوام بھا رت کیخلا ف  پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے  ہیں، رائیونڈ میں تاریخی مارچ کر کے آج جمعہ کوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وہ جواب دیں گے جو پاکستان کے وزیر اعظم کو دینا چاہیے تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو ملک کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کو ہر قسم کا جواب دینے کو تیار ہیں، انڈیا کو جنگ سے خبردار رہنا چاہیے تاہم اگر جنگ میں پہل کی گئی تو مادرِ وطن کے دفاع کے لیے کوئی بھی شخص پیچھے نہیں رہے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں تاریخی مارچ ہوگا اور ملک بھر کے عوام اس میں شرکت کر کے بھارتی وزیراعظم کو وہ جواب دیں گے جو نوازشریف بطور وزیر اعظم نہیں دے سکے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف آج جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کی جدوجہد میں شامل ہوں ان کا کہنا تھا دھاندلی کیخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا جاتا ہے ، اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین