• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قومی سلامتی مشیرکا بھارتی ہم منصب کو فون‘امیدہے پاکستان دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کریگا‘رائس

واشنگٹن (واجدعلی سید)امریکا کی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس نے کہاہے کہ  وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ ‘جیش محمدسمیت ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ امریکاکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈپرائس نے گزشتہ روزمیڈیاکو بتایاکہ قومی سلامتی مشیرسوزن رائس نے بدھ کو اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے فون پر رابطہ کیا جس میں اُڑی پر حملے پر تبادلہ خیال کیاگیا‘اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا تھاکہ وہ امیدکرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ ‘جیش محمدسمیت ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے‘ نیوز ایجنسیوں کے مطابق سوزن رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن بگڑ رہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناؤ نہ بڑھائے‘ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تازہ ترین