• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈمارچ،سندھ اور کے پی کے سے بڑی تعداد میں لوگوں کولانے کے انتظامات

 لاہور (نسیم قریشی ) رائیونڈ مارچ  کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف  نے پوری طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پورے پاکستان کے پی ٹی آئی کے بلدیاتی چیئرمینوں، کونسلروں، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے امیدواروں کو زیاد ہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے 30ستمبر رائیونڈ مارچ کو زندگی موت کا سوال بنا لیا ہے۔ سندھ میں عارف علوی، فیصل واوڈا سمیت دیگر رہنمائوں کو سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو لانے کی ذمہ داری سونپی ہے جبکہ سندھ سے بڑی تعداد میں لاہور آنے والی ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں بکنگ کروائی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سندھ سے زیادہ تعداد میں لوگ رائیونڈ جلسے میں  شرکت کریں گے ۔ کے پی کے سے بھی لوگوں کولاہور لانے کے خصوصی انتظا ما ت کیے گئے ہیں اور کے پی کے سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی رائیونڈ مارچ میں شرکت متوقع ہے۔عمران خان نے سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو بھی خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنائیں ۔ جہانگیر ترین اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھی بزنس فورم سے ہر طرح کے وسائل استعمال کروانے کی ہدایت دی ہے۔ عمران خان نے خواتین کو جلسےمیں تحفظ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین