• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارماہ بعدپاک افغان سرحدانگور اڈہ گیٹ کھول دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاک افغان کشیدگی میں کمی پر دو طرفہ تجارت بحال ہوگئی ۔ جنوبی وزیرستان میں چار مہینے بعد انگور اڈہ گیٹ کو کھول دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چار ماہ قبل پاکستان سیکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔ پاکستانی اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگوراڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوا لے سے دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ۔
تازہ ترین