• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونائٹیڈ جمو ں وکشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ جمو ں وکشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارت کی جارحیت کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے سوسائٹی کے صدر طارق علی،شوکت کشمیری،عظیم بٹ ،قیوم ماگرے ،شہزاد بخاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عزائم سے خطے میں تباہی آئے گی،بھارت نے جارحیت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارت اقوام متحدہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مظلو م ومعصوم کشمیر یوں پر ظلم ڈھارہا ہے جس کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیےوہاں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر حالات خراب کررہا ہے ، اس وقت بھارت کو افغانستان و امریکہ کی بھی حمایت حاصل ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت جتنی کوشش کرلے ناکامی بھارت کا مقدر ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں چل رہی ، چند لوگ دوسرے ممالک میں بیٹھ کر ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہے ہیں ایسی کوششوں کو ناکام بنادیا جائے گا ۔ 
تازہ ترین