• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ سے عوامی رائے تبدیلی کے حق میں آئی، محمدعظیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی کونسل ممبر محمدعظیم خان نے کہا کہ پاکستان بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں رائیونڈ مارچ سے عمران خان پر عوام کا اعتماد سچ ثابت ہوا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی جرأت مندانہ قیادت کی بدولت کسی نام نہاد شہنشاہ کے گھر کے سامنے تاریخی احتجاج ریکارڈ ہوا مسلم لیگ (ن) آمرانہ قوتوں کی پیداوار جنہوں نے ضیاء الحق سے سیاست کا سبق سیکھا پیپلز پارٹی کی قیادت تو ایوب خان کو ڈیڈی کہا کرتے ایسے لوگ کیسے جمہوریت کو بہترین انتقام کہتے ہیں بدقسمتی سے اس ملک میں قوم اور مذہب پرستوں نے بھی اپنے حقیقی اقدار سے روگردانی اختیار کی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے سردار یارمحمد رند کی قیادت میں ہزاروں افراد نے اس تاریخی مارچ میں حصہ لیا اب عوام حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان پر بھی اعتماد کرتے ہیں۔
تازہ ترین