• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ د اری ہے ‘ ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنا اور عوام کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اشیاء خوردونوش کے قیمتوں میں توازن کو برقراررکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہر میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو اس سال محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائینگے محرم الحرام کے دوران تعمیراتی کام پر مکمل پابندی ہو گی اور کسی نے بھی اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائیگی کوئٹہ شہر میں امن وامان کو بحال کرنا اور عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کو ہر صورت برقراررکھا جائیگا کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو کا رروائی عمل میں لائی جائیگی عوام کو سستا انصاف فراہم کر نا ہمارے اولین تر جیحات میں شامل ہیں ۔ 
تازہ ترین