• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع چاغی کے عوام غربت و افلاس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ضلع چاغی جس نے اپنے سینے پر ایٹمی طاقت کا تجربہ برداشت کیا آج یہاں کے عوام غربت وافلاس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اس کی بڑی وجہ نااہل حکمرانی کی عدم توجہی ہے جس کے باعث یہاں پسماندگی کا خاتمہ بھی نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار بلدیہ دالبندین کے سابق چیئرمین و سماجی و قبائلی رہنما میر علی جان نوتیزئی بلوچ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر امیدوار عوام کو سبزباغ دکھاتے ہیں بڑے بڑے دعویٰ مگر یہی امیدوار کامیاب ہو کر عوام کو بھول جاتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں متفقہ طور پر ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
تازہ ترین