• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام نہاد ترقی کے نام پر بلوچوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی رہنما رحمت بلوچ ارکان مرکزی کمیٹی غلام محمد بلوچ، اورنگزیب بلوچ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت انتشار کے دور سے گزر رہاہے سامراجی لوٹ کھسوٹ عروج پر ہے جس کی واضح مثال سی پیک سمیت تمام بلوچ دشمن پروجیکٹس ہیں جو بلوچستان کے عوام کے حالات تبدیل نہیں کر سکتے بی ایس او ایسی ترقی قبول نہیں کریگی جو بلوچستان و بلوچ عوام کسی مرضی کیخلاف ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں بلوچستان میں آج بھی متعدد تعلیمی ادارے بند ہیں گھوسٹ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور متعدد اسکولوں و کالجز میں درس و تدریس کی کتابیں، سائنسی سامان، لائبریری اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے طلبہ مشکلات کا شکار ہیں ایک سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن و اقرباء پروری میرٹ کی پامالی عروج پر ہے تمام ادارے کرپشن کے شکار ہیں نام نہاد ترقی کے نام پر بلوچ عوام کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے بلوچ نوجوان علاقائی و عالمی سیاست و حالات کو مدنظر رکھ کر حقیقی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں موجودہ سرمایہ دارانہ نظام مزید نہیں چل سکتا نہ ہی عوام کے مسائل حل کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او نے اپنے قیام سے لے کر سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ و سامراجیت کے خلاف جدوجہد کی ہے آج کے عہد میں بلوچ نوجوانوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک بار پھر بی ایس او کی حقیقی انقلابی و شعوری جدوجہد کا حصہ بنیں۔
تازہ ترین