• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کوچ پر فائرنگ کرنیوالے لیویز اہلکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک )ملی وطن منی بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالکبیر بازئی ، نائب صدر نیک محمد اچکزئی ،جہانگیر خان پانزئی، سعید حمید، عبدالخالق عبداللہ زئی اور  شوکت خان اچکزئی نے گزشتہ روز دشت میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ پر لیویز اہلکار کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لیویز اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا اس لئے حکومت اور انتظامیہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے  انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کو بین الصوبائی و بین الاقوامی و مقامی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز ، پولیس، لیویز اہلکاروں کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے بھی مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا  ہے ۔
تازہ ترین