• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں مجالس عزاء کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے :ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ(آن لائن)محرم الحرام میں دہشتگرد مجالس عزاء کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے،حکومت سیکورٹی انتظامات کرے۔ عزاداران ظلم کے خلاف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے محرم الحرام کے دوران مجالس ، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کا انتظام یقینی بنائے، جن مساجد اورامام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد ہونے والا ہے وہاں انتظامیہ کے افراد تعینات کئے جائے۔  عزاداران نے ہر سال نظم و ضبط کی بہترین مثال قائم کی ہے، حکومت کو ان کی جانب سے کسی تلخ رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ 
تازہ ترین