• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی حفاظت کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اہلسنت والجماعت

کوئٹہ(این این آئی)اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا ملک میں کئی مذہبی و سیاسی جماعتیں ہیں جن کے ہزاروں کارکنان اپنے لہو سے پاکستان کی حفاظت کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الوالی فاروقی امین اللہ مجاہد حیات ایڈوکیٹ عباس حیدری قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ہر وہ ملک جو پاکستان پر حملے کا خواب دیکھ رہا ہے یہ انکی خام خیالی ہے کہ وہ اس ملک کو نقصان پہنچا سکے گاانہوں نے ابھی تک اس ملک کے عوام کی قوت نہیں دیکھی پاکستان کی حفاظت کے لئے اہلسنت والجماعت کا ہر کارکن تیار ہے انہوں نے کھا کہ یکم محرم الحرام کو یوم فاروق اعظمؓکے موقع پر ڈبل روڈ تا پریس کلب دن دو بجے مدح صحابہ و انڈیا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی تمام محبان اصحاب و محبان وطن کو ریلی میں احباب سمیت شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ 
تازہ ترین