• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام امن کانفرنس کے انعقادسے قیام امن میں مدد ملے گی:جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،حلقہ پی بی فورکے چیئرمین حاجی امیرعثمان اچکزئی ،عبدالواسع سحر ،کونسلر محمد فاروق لانگو،کونسلرمحمدعامراورکونسلرقاضی محمد قاہراچکزئی نے کہاہے کہ 7اکتوبرجمعہ کوتین بجے سمنگلی روڈپرحلقہ پی بی فورکے زیراہتمام پیغام امن کانفرنس ہوگی جس کے لئے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں کانفرنس کے انعقادسے علاقے میں قیام امن میں مددملے گی درایں اثناء کانفرنس کے مرکزی چیئرمین حاجی امیرعثمان اچکزئی کی صدارت میں ضلعی دفترمیں شیخ ماندہ اورحلقہ پی بی فورکے تمام یونٹوں کامشترکہ اجلاس ہواجس میں پیغام امن کانفرنس کی تیاریوں اورانتظامات پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھرپورکوشش کی جائے گی تمام یونٹوں کادورہ کیاجائے گاقائدین کے استقبال کے لئے سینکڑوں گاڑیوں وموٹرسائیکلوں پرمشتمل جلوس نکالاجائے گادرایںاثناء حاجی امیرعثمان اچکزئی اورحاجی بشیراحمدکاکڑنے وحدت کالونی بروری روڈمدنی یونٹ کادورہ کیا اور کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیااجلاس سے حاجی امیر عثمان،حافظ شاد،عبدالغفارجمالی،حافظ زبیر احمد اور عبدالرزاق پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی فورکوجمعیت کامضبوط قلعہ بنائیں گے۔ 
تازہ ترین