• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے نام پر بلوچ وسائل کی لوٹ مار جاری ہے‘ بی ایس او

کوئٹہ (پ ر)بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے بلوچستان میں ظلم و جبر سیاسی انتقام اور کرپشن کا بازار گرم کرکے ترقی کے نام پر بلوچ وسائل کی لوٹ مار جاری ہےاورتمام شعبوں میں بلوچوںکو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے تاکہ سیاسی آواز کو دبایا جا سکے حقیقی قومی مسئلے کو چند مفاد پرست لوگوں کے خوشامدی بیانات کےذریعے زائل نہیں کیا جاسکتا نہ ہی نام نہاد ترقی کے دعوے شہداء کی عظیم قربانیوں کا نیم البدل ہوسکتے ہے بلوچ قوم کو لاعلم رکھ کر کسی صورت بلوچستان کے حوالے سے معاہدے قابل قبول نہیں ‘نہ ہی ایسے معاہدے کامیاب ہوسکتے ریاستی مظالم کے عالمی سطح پر آشکار ہونے کے بعد اب بلوچستان میں ظلم و جبر کو مزید تیز کردیاگیاہے لیکن مظالم سے حق خودارادیت کی جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوسکتی آخری فتح تک بلوچ قوم مظالم کا مقابلہ کرتی رہے گی بیان میں کہا گیا ہے 10اکتوبر کو قلات میں شہید نور آستمان میر نورالدین مینگل کی یاد میں سیمینار عنوان تعلیم سب کا بنیادی حق لیکن بلوچستان محروم کیوں ؟ 13 اکتوبر کو گوادر میں جلسہ 23اکتوبر کو نوشکی میں سیمینار با یاد ماما عبداللہ جان جمالدینی 30اکتوبر کو پنجگور میں جلسہ عام ہوگا۔
تازہ ترین