• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی میں مفادپرستوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ٗ ستار چشتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی نظریاتی بنیادوں پر سیاست کر رہی ہےجمعیت نظریاتی کردار غازی گفتار کی نہیں جمعیت نظریاتی میں مفادپرستوں کی کوئی گنجائش نہیں نظریاتی نوجوانوں کیلئے جماعت کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے آج تک اکابرین کے مشن پر سودے بازی کی نہ آئندہ کرے گی اور علماء دیوبند و اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لے گی انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی ملک بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہےمستقبل جمعیت نظریاتی کا ہو گا۔
تازہ ترین