• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بی ڈی اے ایمپلائز یونین

کوئٹہ(پ ر)بی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین ،سینئر نائب صدر مقصود الرحمن،نثار کاکڑ، سردار مندوخیل،جان محمدرند، یونس بنگلزئی،عبید اللہ کاکڑ، ملک نعمت اللہ مہترزئی،بنگل خان رئیسانی، ملک نسیم بازئی، میر حاتم لہڑی نے بیان میں کہا ہے کہ بی ڈی اے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دو ماہ سے ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ملازمین مالی اور ذہنی مشکلات کاشکار ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ بی ڈی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔
تازہ ترین