• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی جنرل سیکرٹری عبدالصبور خلجی سینئر نائب صدر حاجی امیر محمد اچکزئی سیکرٹری اطلاعات سید محمد کاکڑ سیکرٹری فنانس احمد آغا جوائنٹ سیکرٹری خیر الدین آغا نائب صدر حاجی حبیب اللہ اچکزئی محمد اکرم محمد شہی یار محمد ساسولی ظہور احمد سمالانی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا کر دنیا میں رسوا ہو چکا ہے اور اب پاکستان کیخلاف نازیبا اور دھمکی آمیز زبان استعمال کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دے رہا ہے مگر یہ اس کی بھول ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرکے کامیابی حاصل کرے گا پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ہماری پاک فوج ہر طاقت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
تازہ ترین