• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خارجہ اور کشمیر پالیسی تسلسل کے ساتھ چل رہی ہے ‘دفتر خارجہ

اسلام آباد(اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ اور کشمیر پالیسی تسلسل کے ساتھ چل رہی ہے ‘پاکستان مسئلہ کشمیر  اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے چاہتا ہے ‘ہمسایہ ملک الزامات اور پروپیگنڈے کا سہار ا لے رہا ہے ۔وہ جمعہ کو پاکستان انسٹیویٹ فار پارلیمنٹری سروسزمیں نیشنل یوتھ پیس فیسٹول کے تیسرے روز کی پہلی نشست ”کشمیر نامکمل ایجنڈا“ کے عنوان پر شرکاءکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ‘ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اپنے دو ٹوک موقف اور پالیسی پر قائم ہے ‘کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق خودارادیت کا حق ملنا چاہیے ۔
تازہ ترین