• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

شارجہ (جنگ نیوز) پاکستان نے بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس کے تحت با آسانی 111رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49اوورز میں 9وکٹ کےنقصان پر 284رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38.4اوورز میں 175رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،خراب روشنی کے باعث کھیل کو 49اوورز تک محدود کردیا گیا تھا ، گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم نے اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور 120رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،انہیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، ان کے علاوہ شرجیل خان نے برق رفتار نصف سنچری اسکور کی ، وہ43گیندوں پر 54رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے تین شکار کئے ، محمد عامر ، عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ 
تازہ ترین