• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جب کہ دفترخارجہ بھی چیف جسٹس کے بھارت جانے کا گرین سگنل دے چکا تھا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بربریت اوراڑ ی حملے پرحملے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزا ما ت کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی ہوچکی ہے۔
تازہ ترین