• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمارا فوجی پکڑلیا، رہائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، بھارت

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں ایک انڈین فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ، ان کا کہنا ہے کہ اس فوجی نے نادانستہ طور پر سرحد پار کرلی تھی ، انہوں نے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں آنے والے ان دعووں کی تردید کی ہے کہ پاکستانی فوج نے 8 انڈین فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں مخالف فوج کے 6 سے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع نے بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور ایک کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار بھارتی فوجی کی شناخت 22 سالہ چندو بابولال چوہان کے نام سے ہوئی، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین