• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرے علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
حکومت بناتی نہیں تھی۔
ایک دن میں حاکم کے پاس پہنچا۔
کان میں کہا، "کرپشن کا ایک آزمودہ طریقہ بتاؤں؟"
انھوں نے فرمایا، "جلدی سے بتاؤ!"
میں نے عرض کیا، "میرے علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
بجٹ منظور کریں
اور ٹھیکا منظور نظر ٹھیکے دار کو دے دیں۔"
حاکم صاحب خوش ہوئے۔
میں نے امید باندھ لی۔
لیکن کئی مہینے تک پیش رفت نہ ہوئی۔
ایک دن میں نے سوچا کہ یاد دہانی کرانی چاہئے۔
حاکم سے ملنے پہنچا تو کیا دیکھا،
محل کے سامنے کی سڑک پر تارکول بچھایا جارہا تھا۔
تازہ ترین