• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے مشکل حالات میں ہاتھ تھاما،سی پیک رول ماڈل بنائینگے،شہباز شریف

لاہور،فیصل آباد (خصوصی نمائندہ،نامہ نگار خصوصی ،نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی67 ویں سالگرہ پرچین کے صدرشی جن پنگ،وزیراعظم لی کی چیانگ،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔چین محنت شاقہ کے بل بوتے پر نہایت مختصر عرصے میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ چینی قیادت کو جاتا ہے۔ چین کی تیزرفتارترقی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے-پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے،چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے،سی پیک کے منصوبے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے ۔چینی قیادت کا پاکستان کی تیزرفتار ترقی اور خوشحالی کا ویژن ایک عظیم احسان ہے - سی پیک کو ہم اپنے لئے رول ماڈل بنائیں گے-چین کی 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مستقبل میں ہزاروں ارب ڈالر میں بدل جائے گی- انہوں نے کہا کہ سی پیک کی مخالف آوازوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ منصوبہ رکے گا نہیں بلکہ مزید تیزی سے آگے بڑھے گا- دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کے تحت تیز رفتار ترقی و خوشحالی کو نہیں روک سکتی-مسائل کے باوجود میٹروٹرین کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا- یہ منصوبہ لاہور یا پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز بیلاروس کے سفیراندرے ارمولووچ نے ملاقات کی-بیلاروس کی معروف ٹریکٹر ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرڈموٹینکو  بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ  نے بیلا روس کے وفد کے ساتھ روسی زبان میں گفتگوکی، وفد نے وزیراعلیٰ کی جانب سے روسی زبان میں گفتگو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیااوروزیراعلیٰ کی روسی زبان پر عبور کی تعریف کی اورکہاکہ ہمیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کو روسی زبان میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔بیلاروس کی معروف ٹریکٹر ساز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرڈموٹینکو کی پنجاب میں ٹریکٹر اسمبلنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں -وفد نے بیلاروس کے صدرکی جانب سے وزیراعلیٰ کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی۔وزیر اعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع رکھتا ہے اوریہاں  زراعت ،معدنیات،لائیوسٹاک ،صنعت اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بے پناہ گنجائش موجود ہے- بیلاروس کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے بیلاروس کے دورے کی دعوت دینے پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پہلی فرصت میں بیلاروس کا دورہ کروں گا- وزیراعلیٰ  کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کی تکمیل سے کروڑوں شہریوں کو پینے کا صاف ستھرا پانی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے میں آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان نائیک امتیاز احمدکے گھر  فیصل آبادگئے اورشہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اورشہید امتیاز احمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعلیٰ نے ہجویری ٹاؤن سرگودھا روڈ فیصل آباد کے مقامی قبرستان میں شہید امتیاز احمدکی قبر پر بھی گئے اورشہید کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیراعلیٰ لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان نائیک امتیاز احمدکے گھر فیصل آبادجاکرشہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے شہید امتیاز احمد کی بچیوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیااورکہا کہ شہید کے اہل خانہ کیلئے جو کچھ بھی ہوسکا ، کروں گا۔وزیراعلیٰ نے شہید امتیاز احمد کے بزرگ والدین کے حوصلے اورہمت کوسراہااورکہاکہ میں شہید  کے بزرگ والدین کو ان کی ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں۔شہید امتیاز احمد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے علاقے ہجویری ٹاؤن سرگودھا روڈ کے سکول کو اپ گریڈ کرکے شہید امتیاز احمد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا  کہ شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گااورکشمیریوں کوآزادی نصیب ہوگی۔ 
تازہ ترین