• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری ایریا میں نوجوان کا قتل، ورثاء کالاش والٹن روڈ پر رکھ کر مظاہرہ

لاہور(کرائم رپورٹر سے)فیکٹری ایریامیں قتل ہونے والے 22سالہ علی رضا کی لاش والٹن روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا  گیا،ورثاء نےٹریفک بلا ک کردی،معلوم ہوا ہے کہ علی رضا کو چندروز قبل چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا جو جمعہ کے روز جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔مقتول کے ورثاء لاش کے ہمراہ والٹن روڈ پر آ گئے اور سڑک کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے اورا نہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا ۔جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔   
تازہ ترین