• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی کے باوجود ڈولفن فورس میں تقرری نہ ہونے پر 153امیدواروں کاہائیکورٹ سے رجوع

لاہور ( خبر نگار خصوصی ) ڈولفن فورس میں بھرتی ہونے والے خواہش مند اور قواعد و ضوابط کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقرری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ انیس ، ابو سفیان ، اللہ دتہ ، عثمان عمر وغیرہ 153درخواست گزاروں نے  درخواست میں کہا ہے کہ8 ماہ گزر جانے کے باوجود دررخواست گزاروں کو ڈولفن فورس میں  تعینات نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی اس حوالے سے میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج کی حتمی فہرست جاری کی جا رہی ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ درخواست کی سماعت پیر 3اکتوبر کو جسٹس فرخ عرفان خان کریں گے ۔   
تازہ ترین