• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ کیلئے7ہزار اہلکار تعینات 9ہزار لنچ بکس تیار کئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اس حوالے سے 7ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، وزیر اعظم کی رہائش گاہ جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔1600ٹریفک وارڈنزنے بھی ڈیوٹی دی جن کیلئے 9000چکن بریانی اور جوس کے ڈبے پولیس لائن میں تیار کئے گئے۔ اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں تک پہنچائےگئے۔ انسپکٹر ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ پولیس اہلکا روں نے ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے 9ہزار لنچ بکس تیار کئے۔ 
تازہ ترین