• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احکامات کے باوجود ٹیچر کو ترقی نہ دینے پر سیکرٹری سکولز اور ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہائوالدین سے جواب طلب

لاہور (خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر کو اگلے گریڈ میں ترقی نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز اور ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہائوالدین سے2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سکول ٹیچر شبیر حسین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود محکمہ تعلیم پنجاب درخواست گزار کو اگلے سکیل میں ترقی نہیں دے رہا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی سکول ٹیچر کو ترقی دینے کا حکم دے رکھا ہے لہٰذا عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سیکرٹری سکولز اور ای ڈی او ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور درخواست گزار کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سیکرٹری سکولز اور ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہائوالدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ 
تازہ ترین