• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تابندہ قتل کیس، سابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ فاروق محسن اور ڈاکٹر آفتاب پر فرد جرم عائد

لاہور (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سیال نے کینٹ سے متعلقہ تابندہ قتل کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی ہے ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ فاروق محسن اور ڈاکٹر آفتاب پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزمان نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی صحت سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سر ور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے گزشتہ برس تابندہ کو قتل کر دیا تھا ۔ مقدمے میں ملوث دونوں ملزم ضمانت پر ہیں۔
تازہ ترین