• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نیور رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے گزشتہ روز ملت پارک کے علاقہ میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔منشیات کا دھندا کرنے کے الزام میں تین ملزموں راحیل ، اقبال اور بابر عرف سنارا کو گرفتار کر لیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق کی ہدایت پر سینئر ای ٹی او چوہدری مظفر قیوم کی سربراہی میں انسپکٹر ز وقاص اسلم ، جاوید اختر اور شمعون پر مشتمل ٹیم نے ملت پارک کے علاقہ میں چھاپہ مار کر سوا کلو گرام ہیروئن ، چرس ، ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں اور انجکشن اور دیگر منشیات برآمد کر لیں۔ 
تازہ ترین