• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف  رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول اور بی اے لاء سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی آنرز کے امتحانات میں 32 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17طلبہ ناکام قرارپائے۔ ٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے، بی کام اور مدارس (پرائیویٹ)کے رجسٹریشن فارم 4اکتوبر سے17اکتوبر2016تک فرسٹ وومن بینک یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال اورعسکری بینک بوہرا پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔تمام امیدواروں کا امتحانی مرکز کراچی اور اسلام آباد کیمپس میںبنایا جائے گا۔ ٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے سال اول،سال دوم(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ4اکتوبر سے6اکتوبر2016تک توسیع کردی گئی ہے۔  حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جام شورو میں بیچلرز‘ ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز 2017ءکے تحت صبح و شام کی شفٹوں میں داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلہ کے لیے پراسپیکٹس‘ فولڈر‘ یوزر نیم اور پاس ورڈ پر مشتمل فارم حاصل کرکے 21 اکتوبر 2016ءتک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرام 2017ءمیں داخلہ کے لیے 4 نومبر 2016ءتک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین