• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمی بورڈ سکھر ،انٹر کامرس، جنرل اورہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

سکھر( بیورو رپورٹ )ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت کے کامرس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔مجموعی طور پر جنرل گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور ماتھیلو کے نعمت اللہ نے 810 مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ آغا نظام الدین گرلز ڈگری کالج سکھر کی رخسانہ نے 802مارکس کے ساتھ دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پنوعاقل کی نور المشال نے 790مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کامرس گروپ میں مجموعی طور پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی تین طالبات نے تینوں پوزیشنیں حاصل کیں، عریبا ارم نے 849مارکس کے ساتھ پہلی ،یمنا نے 827مارکس کے ساتھ دوسری اورنمرا نے 817مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین