• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں ایڈوائزری کونسل قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل قائم کی گئی ہے تا کہ انتظامیہ، وکلاء، عدلیہ، مقنّنہ، ماہرینِ تعلیم اور صنعت و تجارت سے وابستہ اعلیٰ ترین شخصیات پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کر سکیں اور ایک دوسرے کے تجربہ و اعلیٰ قابلیت سے فیض یاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل کے سرپرست اعلیٰ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور چیئرمین، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء جسٹس (ر) قاضی خالد علی ہوں گے۔ کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل میں شرکت کیلئے وائس چانسلر کی درخواست منظور کرنے اور رُکن بننے والی شخصیات میں وفاقی محتسب سلمان فاروقی، وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان، وفاقی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس اعجاز علی خان، چیئرمین (N.T.C) وقار راشد خان، چیئرمین (P.N.S.C) عارف الٰہی، چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ڈاکٹر شعیب میر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ٹیکسٹائل روبینہ واسطی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ سمندر پار پاکستانی منظور احمد کیانی، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی خالد رحمان، ایم ڈی ذوالفقار آباد ڈپولپمنٹ اتھارٹی سید علی ممتاز زیدی، ڈائریکٹر جنرل (ہیومن ریسورس) آڈیٹر جنرل آف پاکستان احمد تیمور ناصر، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ روشن علی شیخ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) محمد خالد صدیق، صدر اینڈ سی ای او حبیب میٹروپولیٹن بنک سراج الدین عزیز، صدر فرسٹ ویمن بنک طاہرہ رضا، ممبر کومپٹیشن کمیشن پاکستان اکرام الحق قریشی، چیف انجینئر سائوتھ پاک پی ڈبلیو ڈی سوریش مل ڈوڈانی، ٹیکسٹائل کمشنر وزارتِ ٹیکسٹائل عبدالرئوف صدیقی، صوبائی سیکرٹری صنعت و تجارت عبدالرحیم سومرو، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آغا مسعود عباس، سیکرٹری فوجی فرٹیلائزر کمپنی بریگیڈیئر (ر) شیر شاہ، پیٹرن ان چیف پاکستان بیڈویئر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن شبیر احمد، چیئرمین پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مسلم محمدی، صدر پاک جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قاضی ساجد علی، ڈائریکٹر عثمانی اینڈ کمپنی عارف عثمانی، سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان، بیرسٹر عابد زبیری شامل ہیں۔ قاضی خالد علی نے کہا کہ کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل کا افتتاحی اجلاس گورنر سندھ کی سربراہی میں پیر 17 اکتوبر 2016ء شام ساڑھے چار بجے منعقد ہوگا۔
تازہ ترین