• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ، جعلی مارکس شیٹ پر 5 طلبہ کے داخلے منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد عراقی کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پرماسٹرز / ڈپلومہ (ایوننگ پروگرام)برائے سال 2016-17 کے05طلبہ کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔جن طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں، ان میں شعبہ انگریزی کے شاہنوازرئوف ولد عبدالرئوف کھوکھر فارم نمبر2118،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی آمنہ عباس بنت محمد عباس فارم نمبر 713،پبلک ایڈمنسٹریشن کے محمد احد اظہر ولد محمد اظہرفارم نمبر 588، اکنامکس کے ارسلان احمد خان ولد عبدالحمید خان فارم نمبر 1519جبکہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے قاسم خان ولد گلزار خان فارم نمبر 895 شامل ہیں۔ 
تازہ ترین