• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزازکی عدم شرکت،سینیٹ کمیٹی میں اپوزیشن کےپانامالیکس بل پربحث موخر

اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن کی قائمہ کمیٹی برائےقانون وانصاف کےاجلاس میں عدم شرکت سےاپوزیشن کا پاناما پیپرز انکوائریزبل 2016ء موخر ہوگیا جس پرآئندہ ماہ کے پہلےہفتےمیں بحث متوقع ہے،وفاقی وزیر قانون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بل کے34 محرکین میں صرف مختاراحمدآ سکے،ہم تو تیاری کرکے آئےتھےمگربل کےمحرک ہی نہیں تھے۔عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ (ق)، تحریک انصاف، ایم کیو ایم سمیت کسی اور اپوزیشن جماعت کا کوئی رکن اجلاس میں نہ آ سکا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کا بل امتیازی اور یکطرفہ ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم کو ملوث کیا جائے جبکہ وزیراعظم کانام ہی سرے سےپاناما پیپرزمیں نہیں ہے۔ہم تو تیاری کرکے آئے تھےمگربل کےمحرک ہی نہیں تھے۔
تازہ ترین