• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امی نے جہیز میں اور چیزوں کے ساتھ ایک پودا بھی دیا۔
’’دن جیسا بھی گزرے،
اس پودے کو آکر سنانا۔
یہ تیرا دوست ہے۔‘‘
امی کی یہ بات سن کر میں ہنس پڑی تھی۔
لیکن اس پر عمل بھی کیا۔
دن میں ایک بار پودے کو دل کا حال سنادیتی۔
کچھ دن بعد امی ملنے آئیں تو کہا،
’’میری بچی، تو سسرال میں خوش نہیں؟‘‘
میں خوش تو نہیں تھی لیکن ان کا دل رکھنے کو کہہ دیا،
’’نہیں امی، میں تو بہت خوش ہوں۔
آپ کو یہ خیال کیوں آیا؟‘‘
امی نے کہا،
’’پودا جو مرجھا گیا ہے۔‘‘
تازہ ترین