• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامالیکس ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ اوسے جواب طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کر کے آف شور کمپنیاں بنانے والے پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد کی خاتون شہری شہناز بٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایس ایچ او آبپارہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او سے 22 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانامہ لیکس میں ان ملزمان کے نام آئے ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی اور ٹیکس چوری کے لیے آف شور کمپنیاں بنائیں۔ پولیس نے درخواست کے باوجود پانامہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور قانونی مشیروں سے مشاورت کا کہہ کر ٹال دیا ہے۔ ایس ایچ او کا موقف تھا ملزمان انتہائی بااثر اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں لہٰذا عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے اور قوم کی رقم لوٹنے ذوالوں کے خلاف پولیس کو تفتیش کا حکم بھی دیا جائے۔
تازہ ترین