• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مبشر علی زیدی پارٹی مبشر علی زیدی گروپ کے
پارٹی انتخابات ہوئے۔
پارٹی صدر مبشر علی زیدی نے مبشر علی زیدی اور مبشر علی زیدی
کے کاغذات منظور کئے۔
مبشر علی زیدی نے بلا مقابلہ جیتنے کے لئے مبشر علی زیدی کو
کاغذات واپس لینے کی پیشکش کی۔
مبشر علی زیدی کاغذات واپس لینے پر آمادہ نہ ہوئے۔
الیکشن کے دن مبشر علی زیدی اور مبشر علی زیدی
میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
مبشر علی زیدی نے مبشر علی زیدی کو چند ووٹوں سے شکست دی۔
مبشر علی زیدی ایک بار پھر
پانچ سال کے لئے پارٹی صدر بن گئے۔
تازہ ترین