• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری ،تھانہ بولا خان میں بجلی کانٹے پر ہنگامہ آرائی ،شہر میں کشیدگی

کوٹری (نامہ نگار)تھانہ بولا خا ن میں بجلی کا ٹنے کے خلاف خواتین اور شہریوں کی جانب سے گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور دھرنے کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج اور مظاہرین پر شیلنگ ،ہوائی فائرنگ اور پتھراو کرنے کے واقعات کے بعد شہر میں کشیدگی برقرار ہے اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ہنگامہ آرائی اورنقص امن کے تحت دو مقدمات درج کیے ہیں۔ایک ایف آئی آر حیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ مختیار ڈاھائی کی مدعیت میں داخل کی گئی ہے جس میں 18نامزد اور 400کے لگ بھگ نامعلوم افراد شامل ہیں جبکہ دوسری ایف آئی آر ایس آئی غلام نبی لاشاری کی مدعیت میں داخل کرکے 19نامزد اور 400افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے دونوں مقدمات میں نامزد افراد کے نام یکساں ہیں جن میں 4خواتین بھی ملزمان کے طور پر نامز د کی گئی ہیں اس سلسلے میں علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا پرامن احتجاج تھا پولیس نے خالی ہاتھ خواتین اور بچوں پر تشدد اور انہیں زد وکوب کیا۔  
تازہ ترین