• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو ملک وقوم کی ترقی برداشت نہیں ، رکن الدین قریشی

پڈعیدن (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما پیر شیخ رکن الدین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کر کے ملک میں انتشار پھیلا کر ترقی کا پہیہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران کو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی ہے اس لیئے روز کوئی نہ کوئی ڈرامہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ہے ،عوام عمران خان کے بہکاوے میں نہیں آئیگی۔ پیر رکن دین قریشی نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ سی پیک منصوبہ ضرور مکمل ہوگا ،ملک وقوم کے دشمن بیرونی قوتوں کے اشارے پر سازشیں کر رہے ہیں ایسے سازشی عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما اصغر علی وسیر،ھمایوں وسیر ،عبدالحکیم،مفتی رزاق،شہزاد اختر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین