میرپورساکرو(نامہ نگار) طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے علی اور دھنی بخش لاشاری کی قیادت میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس نے ایک طرف انسانی زندگی اجیرن کردی ہے دوسری جانب کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے جس سے عوام کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہاہے جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو گرڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کریں گے۔