• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:پی پی سے بغاوت کرنیوالےچھ کونسلرز آج عدالت طلب

ڈگری(نامہ نگار) سب ڈویژن کی جھڈو ٹائون کمیٹی کے سابق ناظم اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم قائم خانی نے جھڈو کے چیئرمین، وائس چیرمین،ڈی آر او سمیت پی پی سے بغاوت کرنے والے چھ کونسلروں کے خلاف ہا ئی کورٹ حیدر آباد میں پٹیشن دائر کی ہے کہ کونسلروں نے لالچ میں آکر پارٹی سے غداری کی اور چیئرمین کے الیکشن میں اوپن ووٹ کاسٹ کرکے پارٹی سے بغاوت کی ہے اس لئے ان کی کامیابی کو تسلیم نہ کیا جائے۔عدالت نے فریقین کو آج 20 اکتوبر کو عدالت میں طلب کرلیاہے۔
تازہ ترین