• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

ٹھٹھہ(نامہ نگار)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کے خلاف پارٹی کارکنان کا احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کے خلاف پاک سر زمین پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے کارکنان نے سید مہر علی شاہ، شاہنواز پنہور، محمد علی سموں، سرور جوکھیو، سیف اللہ بلوچ و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے جس سے حکومت کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں۔
تازہ ترین