• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصر پور ٹائون کمیٹی با اختیار نہ ہونے سے انتظامی معاملات میں پریشانی

نصرپور(نامہ نگار ) نصرپور ٹاون کمیٹی کو میونسپل کا درجہ دینے کے بجائے ٹاؤن کمیٹی کو پندرہ برس سے انتظامی پریشانی کا شکار کرکے تمام معاملات میونسپل ٹنڈوالہیار کے حوالے کردیئے گئے جبکہ 2005 میں ٹنڈوالہیار کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد نصرپور شہر کو ٹنڈوالہیار سے نکال کر مٹیاری ضلع میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے نصرپور کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ ماضی میں سندھ کے تاریخی شہر نصرپور کو سیاسی بنیادوں پرپس پشت ڈال کر انتظامی اور مالی طور پر کمزور کردیا گیاحالانکہ نصرپور تعلقہ کے درجہ کا حقدار ہے جبکہ اب تک نو منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر ہونے کے باوجود انتظامی معاملات جوں کے توں  ہیں۔ ٹاؤن کمیٹی نصرپور کے تمام اختیارات انتظامی اور مالی طو ر الگ کئے جائیں اور ٹیکس کی مد میں ملنے والی ماہوار قسط ٹاؤن کمیٹی اکاؤنٹ میں جمع کی جائے تاکہ نو منتخب نمائندے شہر کے انتظامی معاملات احسن طریقے سے چلا سکیں۔
تازہ ترین