• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، مخصوص نشست کیلئے انتخابات، غلام عباس بلوچ کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں بورڈ آف گورنرز کی مخصوص نشست کیلئے ہونے والے انتخابات میں غلام عباس بلوچ آئیڈیل گرامر ہائی اسکول سپارکو 802ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبرمحمد انوراقرا فائونڈیشن ہائی اسکول زمان ٹائون کورنگی نے 727ووٹ حاصل کئے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق،ناظم امتحانات خالد احسان ایپکا میڑک بورڈ کراچی کے عہدیداروں  عبدالوہاب لاکھو ،صدر سلمان احمد خان، سنیئر نائب صدر، مشرف خان، جونیئر نائب صدر، حاجی محمدحنیف ، جنرل سیکرٹری، شکیل احمد نے کامیاب امیدوار کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس نمبر VI مجریہ 1972کی شق 4(1)(VII)کے تحت کراچی ریجن کے منظور شدہ اسکولوں کے سربراہان کے حلقہ انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کی ایک مخصوص نشست کیلئے بورڈ آفس میں آئندہ دو سال کیلئے انتخابات 2016بدھ 19اکتوبر کو منعقد ہوئے جو صبح 10بجے سے سہ پہر 4:30بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے جس میں 8 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ علاوہ ازیں رجسٹرڈ ووٹرزکی کل تعداد3957تھی جس میں گورنمنٹ اسکول کے 735اور پرائیویٹ اسکولوں کے 3222رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔ علاوہ ازیں 1569ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو پر امن ماحول میں انتخابات کے انعقاد پر اور بورڈ افسران اور ملازمین کو بھی مبارکباد دی اور انہوں نے کہا کہ ہم باہمی مشاورت سے طلباء و طالبات اور اسکولوں کے مسائل حل کریں گے۔کامیاب امیدوار غلام عباس بلوچ نے میٹرک بور ڈکے چیئرمین سے کہا کہ ہم بورڈ کے وقار کو بلند کرنے کیلئے اور اسکولوں کے مسائل کے حل کیلئے آپ کے شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔ 
تازہ ترین