• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کپتان عرفان ملائیشیا نہ جاسکے فیڈریشن نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عرفان سینئر پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملائیشیا نہیں جاسکے، انہوں نے ایک اور ملک کے ویزے کے حصول کے لئے سفارت خانے میں پاسپورٹ جمع کرایا تھا جو انہیں وقت پر نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے ان کے  متبادل کے طور پر  فیصل قادر کو بھجا گیا ہے، جبکہ فرید احمد اب ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے اور حسیم  خان ان کے نائب ہونگے، پی ایچ ایف نے عرفان سینئر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
تازہ ترین