• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل بیڈمنٹن: نیپال کی نانگشال نے خضرہ کو ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز میں نیپال کی  نانگشال نے پاکستان کی خضرہ رشید کو 2-0سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ایونٹ کے دوسرے روز بدھ کو دیگر میچز میں خواتین سنگلز میں پاکستان کی صبا رشید نے سارہ مہمند، ماہ نور شہزاد نے صائمہ منظور اور پلوشہ بشیر نے سحر اکرم کو  شکست دی ۔مینز سنگلز کیٹگری میں سید شبیر حسین نے عامر سعید، رضوان اعظم نے انجم بشیر ، عرفان سعید بھٹی نے مراد علی کو شکست دی ۔ مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کے عرفان سعید بھٹی اور میمونہ امیر نے پاکستان کے ہی انجم بشیر اور غزل صدیقی جبکہ  مراد علی اور صباء رشید نے عظیم سرور اور صائمہ منظور کو شکست دی ۔مینز ڈبلز میں رضوان اعظم اور سلہیری کاشف نے شاہ میر افتخار اور محمد مقیط کوزیر کیا۔ 
تازہ ترین