• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز لیگ :ریال میڈرڈ کا بھرپور پنچ لیگیا وارسا کو 5 گول سے شکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) فٹبال چیمپئنز لیگ میں گروپ ایف میں ریال میڈرڈ کا بھرپور پنچ، لیگیا وارسا کو1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی ۔ ریال میڈرڈ کیجانب سے گیرتھ بیل نے سب سے پہلا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ۔ ریال میڈرڈکا اس میچ میں قسمت نے بھی بھرپور ساتھ دیا ۔ لیگیا وارسا کے ٹوماز یالدوچ نے بال کو اپنے ہی گول میں پھینک دیا جس سے ریال میڈرڈ کے دو گول ہو گئے۔مارکو ایسنسیو نے تیسرا جبکہ چوتھا گول لوکاس ویزکوئیز نے کیا ، آخری اور پانچواں گول الوارو موراتا نے کیا ۔ دیگر میچز میں لیسٹرسٹی نے کوبین ہیون کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی ۔ اسپورٹنگ لزبن کو بورشیا ڈارٹمنڈ کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست ہوئی۔
تازہ ترین